آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری،عماد وسیم کی 33درجے ترقی ، چوتھے بہترین باؤلر بن گئے
بدھ 28 ستمبر 2016 16:38
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے عماد وسیم33درجے ترقی پا کر37ویں نمبر سے ایک دم چوتھے نمبر پر آگئے ہیں،بولنگ رینکنگ میں عمران طاہر پہلے ، بھمرہ دوسرے اورویسٹ انڈیز کے بدری تیسرے نمبر پر موجود ہیں،بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ابتدائی 20بلے بازوں میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے، ویرات کوہلی پہلے، ایرون فنچ دوسرے اورگلین میکسویل تیسرے ،عمراکمل 22ویں احمد شہزاد 27ویں نمبر پر موجود ہیں۔
آل رانڈرز میں گلین میکسویل پہلے، شکیب الحسن دوسرے، شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے ، ویسٹ انڈیز چوتھے اور پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر ہے۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری رینکنگ کے مطابق کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں نیوزی لینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کے خلاف سیریز میں وائٹ واش ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے، آسٹریلیا پانچویں، انگلینڈ چھٹے جب کہ پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر ہے ۔
ٹی ٹوئٹی فارمیٹ میں سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں جب کہ بنگلا دیش دسویں نمبر ہے۔بیٹنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، بہترین بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اورگلین میکسویل بالترتیب تیسرے اور چوتھے جب کہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزمیں 101 رنز بنانے پربابراعظم 66 ویں اورخالد لطیف 94 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بولنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے عمران طاہرکا راج ہے، بھارت کے فاسٹ بولر بھمرہ کی دوسری اورویسٹ انڈیز کے بدری کی تیسری پوزیشن ہے، پاکستان کے عماد وسیم ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں 9 وکٹیں لینے کے بعد 33 درجے ترقی کرتے ہوئے 37 سے ایک دم چوتھے نمبرپرآگئے ہیں، اس کے علاوہ بھارت کے روی چندرن ایشون کا پانچواں نمبر ہے۔کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے آل رانڈرز میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے اوربنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبرپرہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے شاہد آفریدی اب بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.