وفاقی وزیر کھیل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ واش کا کریڈٹ وزیراعظم کو دیدیا

بدھ 28 ستمبر 2016 16:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ واش کا کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو دیدتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے جب ہماری ٹیم کے خلاف ریکارڈ اسکور بنایا تو وزیراعظم وہ میچ دیکھ رہے تھے،وزیر اعظم نے ٹیم کی بری حالت دیکھ کر مجھ سے نا خوشگواری کا اظہار کیا،جس پر ٹیم میں اوپنرز تبدیل کئے اب دیکھ لیں اوپنرز تبدیل ہونے سے کیا بہتری آئی، بھارت جنگ کی بجائے ہم سے کرکٹ میچ کھیل لے ۔

وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ انگلینڈ نے جب ہماری ٹیم کے خلاف ریکارڈ اسکور بنایا تو وزیراعظم وہ میچ دیکھ رہے تھے،جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے مجھے فون کر کے ٹیم کی بری حالت دیکھ کر مجھ سے نا خوشگواری کا اظہار کیا اور کہا کرکٹ میں یہ کیا ہو رہا ہے، آپ کچھ کیوں نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ٹیم میں اوپننگ کا برا حال تھا، میں نے بات کی، اب دیکھ لیں اوپنرز تبدیل ہونے سے کیا بہتری آئی،اوپنرز نے زیرو پر ہی آؤٹ ہونا ہے تو میں جا کر کھیل لیتا ہوں،وزیر کھیل نے مذاق مذاق میں اسپیکر کو مخاطب کر کے بھارت کو کرکٹ کھیلنے کی آفر کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، وزیر داخلہ بھی کرکٹر رہے ہیں،ملکر بھارت سے کہتے ہیں فوجوں کی بجائے ہم سے کرکٹ میچ کھیل لے۔

متعلقہ عنوان :