پنجاب پو لیس کا تحر یک انصاف کے رائے ونڈمارچ کے راستے میں پولیس اہلکاروں کو اسلحہ نہ دینے کا اعلان

تمام راستوں پر مسلم لیگ (ن)سمیت سیاسی جماعتوں کے دفاتر بند رہیں گے‘فول پروف سیکورٹی دیں گے‘ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

بدھ 28 ستمبر 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) پنجاب پو لیس کا تحر یک انصاف کے رائے ونڈمارچ کے راستے میں پولیس اہلکاروں کو اسلحہ نہ دینے کا اعلان ‘ تمام راستوں پر مسلم لیگ (ن)سمیت سیاسی جماعتوں کے دفاتر بند رہیں گے جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں سیکیورٹی ہر ممکن حد تک یقینی بنائیں گے‘ پولیس اہلکاروں کے پاس اسلحہ نہیں ہو گا البتہ تمام اہلکار ڈنڈے اور آنسو گیس سے لیس ہوں گے‘قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ضرورسخت ایکشن لیا جا ئیگا ‘مارچ میں شر کت کیلئے آنیوالوں کے راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی آپر یشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے جلسے کی سیکیورٹی پر کسی اہلکار کے پاس اسلحہ نہیں ہو گا بلکہ تمام اہلکار ڈنڈے اور آنسو گیس سے لیس ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے تمام راستوں پر پی آر یو اور ڈولفن فورس کے جوان تعینات کئے جائیں گے جبکہ ان تمام راستوں پر مسلم لیگ (ن)سمیت سیاسی جماعتوں کے دفاتر بند رہیں گے ایس پی صدر کو رائیونڈ میں کومبنگ آپریشن کی ہدیت کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :