کوئی شک نہیں کہ نوجوان نسل پاکستان کو بہت آگے لے کر جائے گی‘ آرمی چیف

بدھ 28 ستمبر 2016 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ نوجوان نسل پاکستان کو بہت آگے لے کر جائے گی‘ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے‘ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے‘ نوجوان نسل کا مستقبل روشن ہے۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہاں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی پبلک سکول کے طلباء کو اکیڈمی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء کو اعزازات سے نوازا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ کوئی شک نہیں نوجوان نسل پاکستان کو بہت آگے لے کر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے نوجوان نسل بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آرمی پبلک سکول ملک کے بہترین اداروں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو کردار سازی پر توجہ دینی چاہئے یقین ہے کہ نئی نسل ملک کو عروج تک پہنچائے گی۔ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں طلباء کے والدین ‘ طلباء‘ اے پی ایس کے سٹاف نے تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :