وفاقی وزیر دفاعی پیداوار کی آذربائیجان کے صدر اور نائب وزیراعظم سے ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 28 ستمبر 2016 16:12

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور نائب وزیراعظم یعقوب ایو بوف سے ملاقات کی،جس میں دوطرفہ تعلقات،دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آذربائیجان عالمی فورمز پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرے،وزیردفاعی پیداوار ایڈیکس2016میں شرکت کیلئے آذربائیجان کے دورے پر ہیں۔

بدھ کو وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رانا تنویر حسین نے آذربائیجان کے پہلے نائب وزیراعظم یعقوب ایو بوف سے بھی ملاقات کی،ملاقاتوں میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متخلف شعبوں میں مشترکہ پیداوار کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں کے دوران وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ بھی اٹھایا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ آذربائیجان عالمی فورمز پر کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرے۔وزیردفاعی پیداوار ایڈیکس2016میں شرکت کیلئے آذربائیجان کے دورے پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :