جدہ کی مختلف سڑکوں پر حد سے زیادہ رش، شہری پریشان

بدھ 28 ستمبر 2016 16:08

جدہ کی مختلف سڑکوں پر حد سے زیادہ رش، شہری پریشان

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): سعودی عرب کے ایک مقامی اخبار کے مطابق جدہ کی متعدد سڑکوں پر گاڑیوں کا انتہائی رش دیکھنے میں آرہا ہے ۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اکثر گاڑی ڈرائیور رش میں پھنسنے کے بعد ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے کی وجہ سے لڑائی جھگڑا بھی دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صبح دس بجے سے لیکررات بارہ بجے تک متعدد سڑکوں پر ٹریفک جام ایک عا م سی بات ہے ۔

اس وقت جدہ کی مختلف سڑکوں پر تقریباََ225ٹریفک پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ سعودی شہریوں کی طرف سے ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے اکثر ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں ۔ جن کی وجہ سے دوسری ٹریفک بلاک ہو جاتی ہے ۔ جن جگہوں پر رش رہتا ہے ان میں المدینہ روڈ ، کنگ فہد روڈ ، فلسطین روڈ ، پرنس ماجد روڈ ، الحرمین رو ڈ ، کنگ عبدالعزیز روڈ اور طہلیحہاء روڈ شامل ہیں۔