دبئی: آر ٹی اے نے پہلی اکتوبر سے NoLکارڈ موبائل فون کی ذریعے ریچارج کرنے کے طریقہ کا ر کا اعلان کر دیا

بدھ 28 ستمبر 2016 15:33

دبئی: آر ٹی اے نے پہلی اکتوبر سے NoLکارڈ موبائل فون کی ذریعے ریچارج کرنے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): دبئی روڈ ز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے) نے Nolکارڈ موبائل فون کے ذریعے ٹاپ اپ کرنے کے لیے پہلی اکتوبر سے پروگرام کا آغاز کرنے کا منصوبہ بنا لیاہے ۔ اینڈرائیڈ موبائل صارفین بڑی آسانی سے اپنا Nolکارڈ ریچارج کر سکیں گے۔ Nolکارڈ میں نئی سروسز کے لیے کام کیا جا رہاہے ۔ آر ٹی اے حکام کا کہناہے کہ اس مقصد کے لیے موبائل ایپ بنا دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اور تجرباتی طور پر استعمال کی جا رہی ہے ۔ پہلی اکتوبر کے بعد اس کو باقاعدہ طور پر شہریوں کے لیے فراہم کر دیا جائے گا۔ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے Nolکارڈ میں متعدد نئے فیچرز شامل کر دیئے گئے ہیں۔ Nolکارڈ کی اپ گریڈیشن ہوتی رہتی ہے ۔ این ایف سی ٹیکنالوجی کے ذریعے پبلک ٹرانسپورٹ سمارٹ کو استعمال کیا جاسکے گا۔ Nolصارف کسٹمر کاؤنٹر پر جائے بغیر ٹکٹ یا میٹرو پرمٹ حاصل کر سکے گا۔