Live Updates

پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ سے متعلق خط کا جواب دے دیا

بدھ 28 ستمبر 2016 15:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ سے متعلق خط کا جواب دے دیا جبکہ چیف سیکریٹری پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید اور مراد راس نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگا ہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز چیف سیکرٹری پنجاب کے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت مارچ کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی وزیر اعلی پنجاب پہلے ہی اپنی پالیسی کا اعلان کر چکے ہیں ادھر چیف سیکریٹری پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید اور مراد راس نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو لاہور آنے سے روکا جارہا ہے جس پر چیف سیکرٹری نے انکو تحفظات دور کر نے کی یقینی دہانی کروائی ہے ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کو خط لکھ کر رائیونڈ مارچ کے دوران اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات