شریف خاندان جمہوریت کی آڑ میں خود کو بچانا چاہتا ہے ‘ بلاول بھٹو

بدھ 28 ستمبر 2016 15:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ شریف خاندان جمہوریت کی آڑ میں خود کو بچانا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مال روڈ پر احتجاج کرنے والے کسان کوئی دہشت گر د نہیں ہیں ،ان کے ساتھ ناروا سلوک روا نہ رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان دوسروں ک جمہور ی حقوق کا خیال نہیں رکھتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر ریاستی عناصر جو بھی کر رہے ہیں ،میڈ یا جو بھی چاہتا ہے اور سیاست دان جو بھی کہہ رہے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ بھارت اور پاکستان کی عوام امن چاہتی ہے ۔