پی کے 39 میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں پرکام تیزی سے جاری ہے‘امتیاز شاہد ایڈوکیٹ

بدھ 28 ستمبر 2016 15:27

پشاور۔28ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور امتیاز شاہد قریشی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی کے 39کے طول و عرض میں بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے‘ گزشتہ تین سالوں میں دیگر ترقیاتی فنڈز کے علاوہ رائلٹی کی مد میں ملنے والی 55کروڑ روپے کی رقم بلاتفریق خرچ کی ہے، حلقہ پی کے39 کے ساتھ ناانصافی کسی صورت قبول نہیں، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر تمام تر وسائل بروئے کار لا ئے جاررہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل سوڈل کے موضع مالگین میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ سوڈل یونین کونسل میں انقلابی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا گیا ہے اور اس سے قبل سوڈل یونین کونسل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انکا کا کہنا تھا کہ وہ یونین کونسل سوڈل کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اور یہااں کے باسیوں سے جذباتی لگاؤ ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ وہ حلقے کے جملہ بنیادی حقوق کے لئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں لہذا عوام بھی اس جدوجہد میں ان کا بھرپو ر ساتھ دیں انہوں نے یقین دلایا کہ ان کے ہوتے ہوئے پی کے 39 اب مذید پسماندہ نہیں رہے گا اور عوام کی احساس محرومی کے خاتمے کیلئے حلقے کے طول و عرض میں مساوی بنیادوں پرترقیاتی کام ہونگے۔

متعلقہ عنوان :