دوستین ڈومکی اور رضا حیات حراج سمیت دیگر اراکین کی تحاریک استحقاق پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

بدھ 28 ستمبر 2016 15:26

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) فرنٹیئر کانسٹیبلری کی جانب سے رکن دوستین ڈومکی اور پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے رضا حیات حراج کے ساتھ ناروا سلوک سمیت دیگر اراکین کی استحقاق کی تحریکوں پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قواعد طریق کار و استحقاقات کے چیئرمین جنید انوار چوہدری نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی دوستین ڈومکی کی رہائش پر غیر قانونی چھاپے، رضا حیات حراج کی جانب سے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے مسافر ہال تک ٹرانسپورٹ پیش نہ کرنے، میاں امتیاز احمد کی کاٹن فیکٹری، رحیم یار خان میں ایس این جی پی ایل کے ڈپٹی منیجر کے چھاپے، مولانا امیر زمان کے ساتھ بارڈر ملٹری پولیس اور شیخ یوسف پولیس اسٹیشن ڈی آئی خان کے ان کے ساتھ غلط رویئے کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹیں ایوان میں پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :