نادار اور زیر حراست خواتین فنڈ ایکٹ 1996ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

بدھ 28 ستمبر 2016 15:26

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) نادار اور زیر حراست خواتین فنڈ ایکٹ 1996ء میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر انچارج انتظامی ڈویژن اس کا چیئرپرسن، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے دو خواتین اراکین اس کی رکن ہوں گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر کامران مائیکل نے زیر حراست خواتین فنڈ ایکٹ (ترمیمی) بل 2016ء پیش کیا۔ اس بل میں ترمیم کے بعد انتظامی ڈویژن کا سیکریٹری اس کا رکن اور ہر صوبے سے ایک ممتاز خاتون سماجی ورکر جس کی تقرری صوبائی حکومت کرے گی، وہ اس کی رکن ہوں گی۔ انتظامی ڈویژن کا بی ایس 20 کا آفیسر اس کا سیکریٹری اور رکن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :