چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ مکمل،11غیرملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

بدھ 28 ستمبر 2016 15:19

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں بدھ کو غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ مکمل ہوگیا۔ ایونٹ میں شرکت کے سلسلے میں مجموعی طور پر 11 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشن کے حکام کے مطابق فرانس کے کھلاڑی جیو ریفی ڈیمومٹ بدھ کو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اسی طرح چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں اردن، امریکہ، ملائشیاء، فرانس اور ہانگ کانگ کے مجموعی طور پر11 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق ایونٹ کا مین راؤنڈ جمعرات سے شروع ہوگا جو2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔جس میں مصر کے عمر عبدالمعید انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈڈ ہوں گے۔ حکام کے مطابق اس ایونٹ کے بعد چیف آف نیول سٹاف انٹر نیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 14سے 22 اکتوبر جبکہ چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 14سے 22 نومبر تک اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔ چوتھے اور آخری انٹر نیشنل ایونٹ کیلئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :