وزیر اعظم کی ہدایت پرطلباء میں بہت جلد 85ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے ،مخدوم عدیل الرحمان

بدھ 28 ستمبر 2016 15:12

خان پور ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)وزیر اعظم کے چیف کوارڈینیٹر برائے یوتھ پروگرام و ہائر ایجوکیشن مخدوم عدیل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پرطلباء میں 15ہزار لیپ ٹاپ پہلے فیز میں تقسیم کر چکے ہیں اور بہت جلدمزید 85ہزار لیپ ٹاپ طلباء میں تقسیم کئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ اس سال وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر 50ہزار طلباء انٹرن شپ کر رہے ہیں اگلے فیز میں مزید 50ہزار طلباء انٹرن شپ یوتھ ٹرینگ کے لئے شامل کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہیلتھ پروگرام غریب عوام کے لئے ایک اہم تحفہ ہے اس سلسلے میں پاکستان میں40ہسپتال بنائے جا رہے ہیں ، ابتدائی مرحلے میں غریب گھرانوں کے لئے پرائیویٹ ہسپتالوں میں 2لاکھ50ہزار روپے تک مفت علاج ،ادویات اور کھانا دیاجائے گا ، جس سے صحت مند معاشرہ جنم لے گا۔