مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاجروں کا اجلاس

بدھ 28 ستمبر 2016 15:05

سکھر۔28ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تاجروں کاایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کشمیری مسلمانوں پر بھارتی حکومت اور بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی اور کشمیر کے نہتے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں صدر حاجی محمد ہارون میمن حاجی صابر، گلزار بھٹو، ملک رضوان الحق، عبدالمتین بندھانی، حاجی انور وارثی ، مولانا عثمان فیضی، ممتاز لکی ،عطا محمد قریشی، ظفر اقبال آرائیں، سید محمود علی ، زاہد آرائیں، مختیار کمبوہ، شفیق کمبوہ، فیاض خان، صابر کپتان، خواجہ جلیل ،عبدالرحمن انصاری، برکت سولنگی، حاجی طاہر شیخ، طاہر خان، حاجی یعقوب اجمیری ، جاوید میمن اور دیگر نے شرکت و خطاب کیا، صدر حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت نہ کرنا حقیقت سے منہ چھپانے کے مترادف ہے جبکہ بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر حقائق کے منافی تھی جس میں انہوں نے کشمیر سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی برادری نے بھی مسترد کرکے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید کہا کہ پاکستان کا موقف صاف اور کھلی کتاب کی طرح ہے جسے پوری دنیا تسلیم کررہی ہے ہمسایہ برادر ملک چین نے پاکستان کے موقف کی تائید و حمایت کرکے دوستی کا حق ادا کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے بھارت دہشتگردی ظلم و جبر بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرکے عالمی اقدار کو پامال کررہا ہے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر یو این او کو نوٹس لینا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا مذموم چہرہ اور ظلم و ستم دنیا پر آشکار ہوچکا ہے کشمیر کے نہتے اور مظلوم عوام بھارتی درندہ صفت فوج کی ظالمانہ کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور جدوجہد آزادی کیلئے پرعزم ہیں۔ شہدائے آزادی کشمیر کیلئے اجلاس میں دعا کرکے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :