ثانیہ مرزا ووہان اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

بدھ 28 ستمبر 2016 14:59

ثانیہ مرزا ووہان اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں

بیجنگ ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں۔ مرزا اور بربورا نے دوسرے راؤنڈ میں گبریلا اور ماریا جوز کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار بربورا سٹرائیکووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گبریلا ڈبروسکی اور ماریا جوز مارٹنز سانچز کو زبردست مقابلے کے بعد 3-6، 6-3 اور 10-5 سے ہرا کر کوارٹرفائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :