نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

بدھ 28 ستمبر 2016 14:59

نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

آکلینڈ ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران نیوزی لینڈ ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف سات ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم 4 اکتوبر کو ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، اس کے بعد نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ ویمن ٹیموں کے درمیان سات ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 8 اکتوبر، دوسرا میچ 11 اکتوبر، تیسرا میچ 13 اکتوبر، چوتھا میچ 17 اکتوبر، پانچواں میچ 19 اکتوبر، چھٹا میچ 22 اکتوبر جبکہ ساتواں اور آخری میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :