پچیسویں کراچی کلب پاکستان آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہو گی، ارجنٹائن پلیئر فرینک بھی ایکشن میں نظر آئیں گے

بدھ 28 ستمبر 2016 14:59

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) پچیسویں کراچی کلب پاکستان آئی ٹی ایف سینئرز ٹینس چیمپئن شپ جمعہ سے کراچی میں شروع ہو گی جس میں ارجنٹائن کے پلیئر فرینک بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ٹورنامنٹ آرگنائزرز کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کو آئی ٹی ایف کی کیٹگری فور میں شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایونٹس میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان 35 سنگلز اینڈ ڈبلز، 45 سنگلز اینڈ ڈبلز اور 55 سنگلز اینڈ ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر کے علاوہ ارجنٹائنی پلیئر فرینک بھی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئرز ٹینس کے فروغ کے سلسلے میں پانچ جونیئرز ایونٹس کے علاوہ سافٹ ٹینس اوپن ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :