ایشین بلیئرڈ چیمپئن شپ سنوکر سنگل، پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ،محمدبلال ناک آؤٹ مرحلے میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

بدھ 28 ستمبر 2016 14:58

ایشین بلیئرڈ چیمپئن شپ سنوکر سنگل، پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف ،محمدبلال ..

دبئی ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) پہلی ایشین بلیئرڈ سپورٹس چیمپئن شپ سنوکر سنگل ایونٹ میں پاکستانی کیوئسٹس محمد آصف اور محمدبلال بالترتیب سیمی فائنل اور کوارٹرفائنل میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات می جاری میگا چیمپئن شپ میں گزشتہ روز سنوکر سنگل ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایرانی کیوئسٹ عامر سرخوش نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے محمد آصف کو با آسانی بیسٹ آف نائن فریمز میں 5-0 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ قبل ازیں اسی روز پاکستان کے محمدبلال کو کوارٹرفائنل میں سعودی عرب کے کیوئسٹ عمر الجیلانی کے ہاتھوں 4-1 فریمز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :