مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ

بدھ 28 ستمبر 2016 14:55

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی تاریخ جلد طے کی جائے گی۔ اس وقت مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے پر کوئی اہم ایشو نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر نکہت شکیل کے سوال کے جواب میں وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے بتایا کہ بلدیات کا شعبہ مکمل طور پر صوبوں کو دیا گیا ہے۔

اس میں ہم مداخلت نہیں کر سکتے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے لئے سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے۔ اس کے لئے تاریخ ایوان وزیراعظم سے دی جائے گی۔ اس وقت ایجنڈا میں کوئی خاص چیز نہیں۔ ایل این جی، پانی اور تیل کے امور زیر غور آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :