نشترہسپتال ایڈمن بلاک کے تیسرے فلورپرآتشزدگی،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا

بدھ 28 ستمبر 2016 14:45

ملتان۔28ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء)نشترہسپتال کے ایڈمن بلاک کے تیسرے فلور پراچانک آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو1122کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دوگھنٹے میں آگ پرقابو پایا۔ریسکیو1122کے ترجمان کے مطابق نشترہسپتال کے ایڈمن بلاک کے تیسرے فلور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔شعلے بلند ہوئے ۔

(جاری ہے)

دھواں نکلنے لگا تو نشترانتظامیہ کی طرف سے ریسکیو1122کو اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو1122کے فائرفائٹرز کی چارگاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔آگ بجھانے کے بعدکولنگ کاسلسلہ جاری رہا۔امکان ظاہرکیاگیا ہے کہ کسی کیمیکل کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تاہم کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا۔تیسری منزل پر واقع وارڈ نمبر15 اور دیگر ملحقہ وارڈ میں محفوظ رہے۔