افغانستان:امریکی ڈرون حملے میں 13عام شہری ہلاک-لوگ جج کرکے آنے والے شخص کو مبارکباد دینے اس کے گھر پر جمع تھے-حملے میں حاجیوں سمیت کئی افراد زخمی بھی ہوئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 28 ستمبر 2016 14:45

افغانستان:امریکی ڈرون حملے میں 13عام شہری ہلاک-لوگ جج کرکے آنے والے ..

ننگرہار(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 ستمبر۔2016ء) افغانستان کے صوبے ننگرہار میں حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔حکام نے اصرارکیا ہے کہ اس ڈرون حملے میں دولت اسلامیہ سے وابستہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ ضلع ننگرہار کی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے اس شخص کے مکان پر ہوا جو چند روز قبل حج کا فریضہ ادا کر کے وآپس آیا تھا۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ ڈرون حملے میں مکان کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب حاجی سے ملنے کے لیے لوگ ان کے مکان پرجمع تھے۔صوبائی پولیس کے ترجمان مشرقی وال کے مطابق اس حملے میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ایک کمانڈر اور ایک قاضی بھی ہلاک ہوئے ہیں، تاہم ہلاک ہونے والوں میں عام لوگ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں شدت پسند نہیں بلکہ عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اہلِ محلہ کا کہنا ہے کہ اس حملے میں سعودی عرب سے آئے ہوئے حاجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :