پشاور،قاضی کلے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،افغان دہشت گرد گرفتار ،دو فرار ہونے میں کامیاب

بدھ 28 ستمبر 2016 14:22

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) پشاور کے علاقے قاضی کلے میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 8 کلو گرام بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف کارروائی مدثر ٹاون قاضی کلے میں کی گئی جہاں ایک افغان دہشت گرد گرفتار کیا گیا تاہم دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے 8 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمدکیا گیا۔دہشت گرد کارروائی کے وقت ٹین میں بم بنانے میں مصروف تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :