ایم کیو ایم کی قیادت پرویز مشرف کو سونپنے کی بات انتہائی مضحکہ خیز ہے، ایم کیو ایم لندن

بدھ 28 ستمبر 2016 14:22

ایم کیو ایم کی قیادت پرویز مشرف کو سونپنے کی بات انتہائی مضحکہ خیز ہے، ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) لندن ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت پرویز مشرف کو سونپنے کی بات انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم لندن کے رہنماؤں محمد اشفاق، واسع جلیل، مصطفی عزیز آبادی، قاسم رضا نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کی قیادت پرویزمشرف کو سونپنے کی بات انتہائی مضحکہ خیزہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان نے لازوال قربانیاں ایک قائد کی قیادت میں مہاجروں کے حقوق کیلئے دی ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بانی متحدہ کل بھی قائد تھے، آج بھی قائد ہیں اور ہمیشہ وہی بانی وقائد رہیں گے۔اسٹیبلشمنٹ کے بل بوتے پر کوئی فرد سادے کاغذوں پر جعلی قائد تو بن سکتا ہے دلوں میں قائد نہیں بن سکتا۔