(ن) لیگ آئینی وقانونی راستوں کو بھی ”کنٹینرز “لگا کر بند کرنا چاہتی ہے‘ چوہدری محمدسرور

بدھ 28 ستمبر 2016 14:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ آئینی اور قانونی راستو ں کو بھی ”کنٹینرز “ لگا کربند کر نا چاہتی ہے انکو ملک اور عوام سے نہیں کر پٹ لوگوں سے ہمدردی ہے، (ن) لیگ کی حکومت اپوزیشن کے جائزمطالبات تسلیم نہ کرکے خود کو بند گلی میں لے جا رہی ہے ،الیکشن کمیشن بغیر کسی خوف کے تحقیقات کر یں تو حکمران ایک دن میں نااہل ہوں جائیں گے ،(ن) لیگ پنجاب میں کسانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کر رہی ہے جو ریاستی دہشت گردی سے کم نہیں ‘30ستمبر کو رائے ونڈ مارچ میں لوگوں کا سمندر آئیگا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ کو عوام ملک اور جمہو ریت سے نہیں کر پشن کر نیوالوں سے ہمدردی ہے اور حکمران انکی بقا کی ہی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی ضد اور ہٹ دھر می کی وجہ سے ملک میں اپوزیشن کیلئے جمہو ری ‘آئینی اور قانونی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے جو کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفادمیں نہیں بلکہ اس سے سیاسی محاذآرائی میں اضافہ ہوگا اور (ن) لیگ اپنے لیے بھی مشکلات پیدا کر یگی ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر تحر یک انصاف کے مطالبات آئین وقانون کے مطابق ہیں مگر (ن) لیگ نے جورویہ اختیار کر رکھا یے وہ غیر جمہوری اور آمر انہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے پرامن مطالبات کو روک کر (ن) لیگ نے کسان اور عوامی دشمنی کی نئی مثال قائم کر دی ہے ۔