مظفرآباد‘راجہ توفیق عزیز اور راجہ فہیم عزیز کے کزن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق‘ تعزیت کرنے والوں کا تانتا باندھ گیا

بدھ 28 ستمبر 2016 14:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) راجہ توفیق عزیز اور راجہ فہیم عزیز کے کزن ٹریفک حادثہ میں جاں بحق تعزیت کرنے والوں کا تانتا باندھ گیا۔ہر آنکھ آشکبار۔راجہ عمیر راجہ رضوان،سراں کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ممبراسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر،ممبر اسمبلی چوہدری شہزاد محمود وزیر حکومت محترمہ نورین عارف،صدر مسلم لیگ مظفرآباد ڈاکٹر راجہ عارف خان،سابق وزیر حکومت چوہدری محمد رشید،صحافی قاضی مشتاق ظفر اور دیگر نے مرحومین کے ایصال وثواب کے لیے فاتحہ خوانی پسماندگان کے صبر وجمیل کے لیے دعا اور راجہ توفیق عزیز،راجہ فہیم عزیز سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :