اسلام نے اسلامی مملکت کا جو تصور دیا ہے آزاد کشمیر میں اس پر عملی جامہ پہنایا جائے گا ‘چوہدری محمد اسماعیل گجر

بدھ 28 ستمبر 2016 14:19

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رکن قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل گجر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت انسانیت کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے ۔ اسلام نے اسلامی مملکت کا جو تصور دیا ہے آزاد کشمیر میں اس پر عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ اور موجودہ حکومت ماضی کی محرومیوں اور نا انصافیوں کا ازالہ کرے گی ۔

آزاد کشمیر سے کرپٹ کلچر کا خاتمہ کیا جائیگا۔ ایک این جی او کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب کے دوران کیا ۔ چوہدری محمد اسماعیل گجر نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر دو قومی نظریہ اور تقسیم ہند کے نامکمل ایجنڈا کا حصہ ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد بھارتی فوج تعینات ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے ۔

مودی کے بیانات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہندوستان کشمیر کی صورتحال پر گبھراہٹ کا شکار ہے نیز بھار ت پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی جرات نہیں کر سکتا۔ کشمیر ی قوم کی آزادی نوشتہ ء دیوار بن چکی ہے ۔ بھارت جتنے مظالم بھی ڈھائے کشمیری قوم آزادی لے کر ہی رہے گی ۔ چوہدری محمد اسماعیل ایم ایل اے نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا اثر رسوخ استعمال کر ے ۔

انہوں نے کہا ک بھارتی جنگی جنون سے عالمی امن کو شدیدخطرات لاحق ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاء میں ایٹمی جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ ستر سالوں سے بھارتی جبر و استبداد سے نبرد آزما ہیں مقبوضہ کشمیر کے بھارتی تسلط سے آزادی تک جدوجہد آزادی کشمیر جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھارتی افواج کو ناکوں چنے چبوا دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :