پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستانی بیٹسمین چھائے رہے

بدھ 28 ستمبر 2016 14:13

پاکستان اورویسٹ انڈیز کے مابین ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستانی بیٹسمین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) پاکستان اورویسٹ انڈیزکی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلی گئی ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستانی بیٹسمین چھائے رہے۔سیریزمیں زیادہ رنزبنانے کااعزازپاکستان کے بابراعظم نے حاصل کیا۔انہوں نے3میچوں کی3اننگزمیں101کی اوسط سے101رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور55رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرپاکستان کے خالدلطیف نے3میچوں کی3اننگزمیں47.50کی اوسط سے95رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور40رنز ہے۔تیسرے نمبرپرویسٹ انڈیزکے ڈیوائن براوو نے3میچوں کی3اننگزمیں28کی اوسط سے84رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور55رنز ہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے3میچوں کی3اننگزمیں80کی اوسط سے80رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکو43رنزناٹ آوٴٹ ہے۔پانچویں نمبرپرویسٹ انڈیزکے مارلون سیموئلزنے3میچوں کی3اننگزمیں23.50کی اوسط سے47رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور42رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :