دبئی ائیر پورٹ کی فضائی حدود نجی ڈرون کی وجہ سے بند کر دی گئی

بدھ 28 ستمبر 2016 14:03

دبئی ائیر پورٹ کی فضائی حدود نجی ڈرون کی وجہ سے بند کر دی گئی

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): دبئی ائیر پورٹ کی فضائی حدود نجی ڈرون کی وجہ سے آدھے گھنٹے کے لیے بند کرنی پڑی ۔ جس کی وجہ سے بین الاقوامی پروازوں کو آدھا گھنٹہ تاخیر ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق صبح 8:08منٹ سے لیکر 8:35تک فضائی حدود بند رہی۔ دبئی ائیرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے ڈرون کا معاملہ حل ہونے کے بعد 9:07منٹ پر پروازوں کا سلسلہ دوبارہ بحا ل ہوا۔

(جاری ہے)

دبئی ائیرپورٹ حکام نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ہمیں اپنے مسافروں کو پہنچنے والی شدید پریشانی کا احساس ہے ۔ لیکن مسافروں کی حفاظت کے انتظامات کو یقنی بنانے کے لیے ہمیں فلائیٹ آپریشن کچھ دیر کے لیے ملتوی کرنا پڑا ۔ واضع رہے کہ دبئی ائیرپورٹ اتھارٹی کی طرف سے رن وے سے پانچ کلومیٹر کے علاقے میں ایسی کسی بھی سرگرمی کی اجاز ت نہیں ہے ۔ ڈرون اڑائے جانے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.