بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے‘

ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اندھا ، سینکڑوں کو شہید اور بچوں کا قتل عام کیاجارہا ہے ‘ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ بار نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست بھر کے وکلاء 4اکتوبر 2016ء کو چکوٹھی بارڈر تک لانگ مارچ کرینگے آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ کی بات چیت

بدھ 28 ستمبر 2016 14:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اور چیف کوارڈینٹر وکلاء آزادی کشمیر لانگ مارچ امتیاز حسین راجہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے جس طرح سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اندھا ، سینکڑوں کو شہید اور بچوں کا قتل عام کیاجارہا ہے ۔

آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ بار نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست بھر کے وکلاء 4اکتوبر 2016ء کو چکوٹھی بارڈر تک لانگ مارچ کرینگے ۔ پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء پوری دنیا میںآ ئین ، قانون اور انسانی حقوق کے محافظ کنٹرول لائن پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرینگر اور جموں بار کے وکلاء سے بھی اپیل ہے کہ وہ 4اکتوبر کو چکوٹھی بارڈر کی طرف پرامن احتجاج کریں ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی جملہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کو خطوط لکھ دئیے گئے ہیں کہ وہ اس احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ 4اکتوبر کو وکلاء صبح دس بجے سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد سے چکوٹھی باڈرر کی طرف لانگ مارچ کرینگے وہ اپنے ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھا کر بھارتی ظلم و ستم کیخلاف پرامن احتجاجی مارچ کرینگے اور پوری دنیا کو یہ باور کرائیں گے کہ بھارتی ظلم و ستم کشمیریوں کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا ہے ۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہاء کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 3اکتوبر کو شام کو مظفرآباد میں آزادکشمیر سپریم کورٹ کے وکلاء کا کنونشن ہوگا۔ جس میں لانگ مارچ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی اور رات کو وکلاء مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرہ بھی کرینگے ۔