پاکستان دہلی میں اپنا سفارتخانہ بند کرکے ہائی کمشنر واپس بلائے ‘بھارت سے تمام روابط ختم کئے جائیں ‘

حکومت پاکستان جنرل اسمبلی کے سامنے دھرنا کا انعقاد کرے ‘مقبوضہ وادی میں اتنے خودکش بمبار تیار کریں گے پوری وادی بھارت کیلئے قبرستان بن جائے گی ‘مسلح جدوجہد کے علاوہ کشمیر کی آزادی کا کوئی راستہ نہیں ‘افغانستان عراق شام سے کشمیر کی تحریک کا کوئی موازنہ نہیں ‘حالیہ تحریک میں جتنے لوگ شہید ہوئے وہ سب کشمیری ہیں ‘کوئی پاکستانی تحریک میں نہ شہید ہوا نہ زخمی ‘صرف بھارت نہیں تمام عالمی طاقتوں کو پتہ ہے کہ اگر رائے شماری ہوئی تو کشمیری بھارت سے علیحدگی چاہیں گے متحدہ جہاد کونسل کی اکائی حزب المجاہدین جموں کشمیر کے سربراہ سید صلاح الدین کا انٹرویو

بدھ 28 ستمبر 2016 14:00

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) متحدہ جہاد کونسل کی اکائی حزب المجاہدین جموں کشمیر کے سربراہ سید یوسف شاہ المعروف سید صلاح الدین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہلی میں قائم اپنا سفارتخانہ بند کرے ہائی کمشنر واپس بلائے بھارت سے تمام روابط ختم کئے جائیں حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے دھرنا کا انعقاد کرے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں صلاح الدین نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں اتنے خودکش بمبار تیار کریں گے پوری وادی بھارت کے لیے قبرستان بن جائے گی مسلح جدوجہد کے علاوہ کشمیر کی آزادی کا کوئی راستہ نہیں کشمیر کی خودمختاری چاہنے والوں سے بھی انھوں نے اپیل کی کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کریں برہان وانی کی قربانی سے شروع ہونے والی تحریک دبانا اب ممکن نہیں کشمیری آج بھی اتنے ہی پر عزم ہیں جتنے 70 سال قبل تھے پٹھانکوٹ حملے کے متعلق ایک بار پھر انھوں نے دعوی کیا کہ یہ حملہ متحدہ جہاد کونسل نے کیا تھا جدوجہد صرف مقامی لوگ کر رہے ہیں بیرونی طاقتوں کے عناصر یاباہر کے لوگ اس تحریک میں شامل نہیں نہتے لوگ مسلح افواج کے تسلط کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں افغانستان عراق شام سے کشمیر کی تحریک کا کوئی موازنہ نہیں حالیہ تحریک میں جتنے لوگ شہید ہوئے وہ سب کشمیری ہیں کوئی پاکستانی اس تحریک میں نہ شہید ہوا نہ زخمی ہوا صرف بھارت نہیں تمام عالمی طاقتوں کو پتہ ہے کہ اگر رائے شماری ہوئی تو کشمیری بھارت سے علیحدگی چاہیں گے افغانستان پر قبضے کے خلاف امریکی سرپرستی میں طالبان نے روس سے آزادی لی بھارت سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں جب تک وہ کشمیر کو متنازعہ نہیں مانتا کشمیر کی جنگ آزادی اب پورے خطے میں پھیلے گی اندھراپردیش مدراس آسام ناگالینڈ ہریانہ بہار دلی سے آکر بھارتی فوجی ہمارے گھروں میں گھس کر کشمیری مرد وخواتین بچے شہید اور زخمی کریں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کریں تو پھر ہمیں حق ہے کہ خودکش بمبار تیار کریں بھارتی فوجیوں پر حملے کر کے انتقام کی کوشش کریں 87 میں کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست کو انھوں نے سازش قرار دیا