ملتان،نشترہسپتال کی بالائی منزل پر آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل کر خاکستر

بدھ 28 ستمبر 2016 13:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) ملتان کے نشتر ہسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ، آتشزدگی کے باعث بالائی منزل پر موجود اسٹورکا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

ملتان کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں بدھ کی علی الصبح بالائی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے اسٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ بھجانے کا عمل شروع کیا گیا۔ چالیس منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا، آتشزدگی کے باعث اہم ریکارڈجل کر خاکستر ہوگیا، ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، ہسپتال انتظامیہ کی جانب تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی ۔

متعلقہ عنوان :