Live Updates

فیصل باد ،پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، 2دھڑوں میں تقسیم

بدھ 28 ستمبر 2016 13:43

فیصل باد ،پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، 2دھڑوں میں تقسیم

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے 2دھڑوں میں تقسیم کارکن را ئیونڈ دھرنے میں جا نے سے پہلے گو مگو کا شکار۔تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی میں دھڑے بندیا ں اور اختلافات کھل کر سا منے آگئے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے سیکر یر ٹی جنرل جہا نگیر ترین اور علیم خان پارٹی چیئر مین کی آنکھ کا تارا بن گئے جبکہ سینئر نا ئب صدر شاہ محمود قریشی اور چو ہدری سرور بیک فٹ پر چلے گئے۔

ذرائع نے بتا یا کہ رائیونڈ دھرنے کی مشاورت اور دیگر امور دیکھنے کے لیے عمران خان گز شتہ 2دن سے لا ہور میں ہیں مگر شاہ محمود قریشی اور چو ہدری سرور انکے کسی پروگرام میں نظر نہیں آ رہے جبکہ جہا نگیر تر ین اور علیم خان پیش پیش ہیں۔ ذرائع نے بتا یا کہ اگر آئندہ 24گھنٹوں میں قیادت کے ا ختلافات ختم نہ ہو ئے تو را ئیونڈ مارچ اور دھر نہ بری طرح متا ثر ہو گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :