ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ، شہباز شریف

بدھ 28 ستمبر 2016 13:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ، شکست خوردہ عناصر کوضمنی الیکشن میں شکست کے بعد افراتفری اور انتشار کی سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔لاہورسے جاری بیان میں وزیر اعلٰی شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے انتھک کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

محنت، دیانت، امانت اور شفافیت کی گواہی ہمارے منصوبے اور عوام دے رہے ہیں جہاں قومی وسائل کی پائی پائی فلاح عامہ کیلئے امانت سمجھ کر خرچ کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن کے شکست کے بعد منفی سیاست کی کوئی گنجائش ہے۔ شکست خوردہ عناصر کا ایجنڈا تیز رفتار ترقی کو روکنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی جب کہ شکست خوردہ عناصر کا ایجنڈا تیز رفتار ترقی کو روکنا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے فلاح و بہبود کے لیے محنت سے کام کیا ہے لہذا عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :