جس راستے سے میں نے ریلی میں شرکت کرنی تھی اسی راستے کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا گیا،حکومت فوری طور پر مال روڈ سے کنٹینر ہٹائے،اگر مجھے ریلی میں شرکت سے روکا گیا تو وزیراعظم اسمبلی میں خطاب نہیں کرپائیں گے

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 28 ستمبر 2016 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جس راستے سے میں نے ریلی میں شرکت کرنی تھی اسی راستے کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا گیا،حکومت فوری طور پر مال روڈ سے کنٹینر ہٹائے،اگر مجھے ریلی میں شرکت سے روکا گیا تو وزیراعظم اسمبلی میں خطاب نہیں کرپائیں گے۔بدھ کو قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنٹینر لگا کر روڈ بلاک کیوں کیا گیا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں کنٹینرز لگا کر میرا راستہ روکنے کی کوشش کی،میں نے جس راستے سے ریلی میں شریک ہونا تھاوہ راستہ سیل کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو شیڈول دیا تھا،حکومت فوری طور پر مال روڈ سے کنٹینر ہٹائے،لگتا ہے لیگی رہنماؤں میں ابھی تک ضیاء الحق کی روح گھسی ہوئی ہے،اگر ریلی میں شرکت سے روکا تو وزیراعظم نوازشریف اسمبلی میں خطاب نہیں کرپائیں گے۔