ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی میں مزا آرہا ہے، سرفراز احمد

بدھ 28 ستمبر 2016 13:42

ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی میں مزا آرہا ہے، سرفراز احمد

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد کپتان سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں مزا آرہا ہے۔ ویسٹ انڈیزٹیم تونوالہ ثابت ہوئی، اس کا اندازہ نہیں تھا۔

(جاری ہے)

سرفراز نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینئرکھلاڑی شعیب ملک،وہاب ریاض،، سہیل تنویر اور جونیر کھلاڑی بہت تعاون کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈیسیریز بہت اہم ہے اور اظہرعلی کے ساتھ زبردست کمبی نیشن رہاہے۔ ٹیم کی فتح کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے لڑکوں نے بہت محنت کی ہے اور اگر یہی تسلسل برقرار رہا تو ون ڈے میں بھی کلین سویپ کرینگے ۔