ڈی جی آئی ایس آئی کا قریبی ساتھی ’را‘ کے ساتھ مل گیا ، پھر کیا ہوا؟ ڈاکٹر شاہد مسعود نے دلچسپ قصہ سنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 13:41

ڈی جی آئی ایس آئی کا قریبی ساتھی ’را‘ کے ساتھ مل گیا ، پھر کیا ہوا؟ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ڈی جی آئی ایس آئی سے سنا ہوا ایک دلچسپ قصہ سنا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ڈی جی آئی ایس آئی کا ایک قریبی بندہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ مل گیا۔جب ڈی جی آئی ایس آئی کو اس سے متعلق علم ہوا تو انہوں نے اسی شخص کے ذریعے بھارت کو غلط انفارمیشن بھیجنی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس شخص کو ٹریس کر کے اس بات کا پتہ بھی لگا لیا کہ وہ کس وقت کس کس سے رابطے میں ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھے بتایا کہ تمام گٹھ جوڑ اور نیٹ ورک ملنے کے بعد ہم نے سب کو ایک ساتھ ہی پکڑ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے پاکستان کی طاقت اور حساس اداروں کی انٹیلی جنس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس قصے کے بعد یہ صاف ظاہر ہے کہ پاکستان میں اتنی طاقت ہے کہ وہ بھارتی خفیہ ایجنسی یا بھارت ہی کے کسی بندے کو ان کے اپنے ہی خلاف استعمال کر سکتے ہیں۔ جس سے پاکستان کے انٹیلی جنس اداروں کی صلاحیت اور ان کی قابلیت کا پتہ چلتا ہے۔

متعلقہ عنوان :