سپنرز نے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کردیا، شعیب اختر

بدھ 28 ستمبر 2016 13:36

سپنرز نے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کردیا، شعیب اختر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے کلین سویپ پر شعیب اختر کا کہنا ہے،اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کردیا جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم ناقابل شکست بن سکتی ہے۔سابق کپتان محمد یوسف نے عماد وسیم کی بالنگ کو پاکستان کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی شاندار وائٹ واش فتح پر بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہترین پرفارمنس دی۔اگلے دو سال کے لیے بیٹسمین اور بالرز طے ہوجائیں تو ٹیم ناقابل شکست بن سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز اظہر علی کے لیے بڑا امتحان ہوگا۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کی وکٹوں نے میچ آسان کردیے مگر عمر اکمل کو بھی آزمانا چاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :