بیٹ لہراکر پرستاروں کو آخری بار خدا حافظ کہنا چاہتا ہوں:شاہد آفریدی

بدھ 28 ستمبر 2016 13:34

بیٹ لہراکر پرستاروں کو آخری بار خدا حافظ کہنا چاہتا ہوں:شاہد آفریدی

اسلا م آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28 ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی نے کرکٹ بورڈ سے الوداعی میچ کھیلنے کا موقع نہ دینے پر شکوہ کر ڈالا ۔

(جاری ہے)

سرکاری سپورٹس چینل پر بطور مبصر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفرید ی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں الوداعی میچ کھیلنے کا موقع نہیں دے رہا ہے حالانکہ یہ ان کا حق ہے،انہوں نے پاکستان کی اتنا عرصہ خدمت کی ہے اور گراؤنڈسے بلا لہراکر اپنے پرستاروں کو آخربار خدا حافظ کہنا چاہتا ہو ں ۔

آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان ، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور بورڈ کے ایک اعلی افسر کو پلان دیا تھا لیکن وہ میڈیا کو لیک ہوگیا،بورڈ انہیں الزام دیتا ہے کہ وہ میڈیا کو خبریں لیک کرتے ہیں لیکن اس کا کسی کو نقصان نہیں ہوتا ۔