بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ، کانگریس کی ریلی میں‌پاکستان زندہ باد کے نعرے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 13:33

بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ، کانگریس کی ریلی میں‌پاکستان زندہ باد کے ..

اترپردیش(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : پاک بھارت کشیدگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور اسی کشیدگی میں اندھا ہو کر بھارت با رہا پاکستان کو دنیا بھر میں تہا کرنے کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے۔ لیکن پاکستان دشمنی میں اندھا ہوا بھارت یہ نہیں جانتا کہ اس کے اپنے ہی ملک میں بھی پاکستان کے حامی لوگ موجود ہیں۔

(جاری ہے)

جس کا عملی ثبوت بھارتی ریاست اترپردیش میں بھارتی کانگریس کی نکالی گئی ایک ریلی میں دیکھنے میں سامنے آیا جہاں ریلی کے شرکا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر مراد آباد میں ایک ریلی نکالی گئی جس میں کانگریس پارٹی کے حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے پہلے تو اپنی ہپارٹی کی حمایت اور مودی کی مخالفت میں نعرے بازی کی کہ اچانک ہی ریلی کے شرکا کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعروں کی آواز بھی بلند ہونے لگی۔ جس بھارتی میڈیا کو خوب مرچیں لگیں۔

متعلقہ عنوان :