پاکستان نے بھارتی دہشتگرد ی بارے ثبوتوں پر مبنی دستاویز ات کی تیا ری شروع کر دی

دستاویز ات کو جلد ہی عالمی رہنماؤں کو بھیج دیا جائے گا،سرتاج عزیز

بدھ 28 ستمبر 2016 13:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے دہشتگرد سرگرمویں کے بارے میں ثبوتوں پر مبنی دستاویز تیار کر رہا ہے جسے جلد ہی عالمی رہنماؤں کو بھیج دیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی دہشتگردی کے اس دور میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے گرفتار دہشتگرد کلبھوشن یادو کے اعترافی بیان سمیت دیگر ناقابل تردید شواہد اکٹھے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرتاج کا کہنا تھا کہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام عالم کو بھارت کی آبی جارحیت سے آگاہ کرے گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ کے بیان حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر بھارت کا لازمی حصہ ہے تو پھر کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے بھارت نے اپنے سات لاکھ فوج کیوں مقبوضہ وادی میں تعینات کر رکھی ہے۔