دبئی: گھروں میں سبزیاں اُگاؤ اور بیش قیمت انعامات جیتو، مہم کا آغاز

بدھ 28 ستمبر 2016 13:31

دبئی: گھروں میں سبزیاں اُگاؤ اور بیش قیمت انعامات جیتو، مہم کا آغاز

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): دبئی میں رواں سال گھروں ، دفاتر، سکولوں اور مختلف سنٹرز میں سبزیاں اگانے کی مہم کا آغاز ہو گیاہے۔ شہری اپنے گھروں یا چھتوں پر سبزیاں اگائیں اور اپنانام اس مہم میں درج کرواکے بیش قیمت انعام حاصل کرنے کا موقع پا سکتے ہیں۔ دبئی میونسپلیٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسین نصیر لوط نے ” سبزیاں اُگانے “ کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

حسین نصیر کا کہناہے کہ گھروں ، دفاتر، سکولوں اور خاص سنٹرز میں سبزیاں اگانے والے شہریوں کو نقد انعام دیئے جائیں گے۔ مقابلوں کا فیصلہ دسمبر میں کیا جائے گا۔ گزشتہ سال بھی اس مہم سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے تھے۔ ایک اندازے کے مطابق رواں سال اب تک 500افراد نے اپنی رجسٹریشن کروا لی ہے ۔ جس میں سے 300شہری جبکہ 200سکول طالب علم ہیں۔رجسٹریشن www.growyourfood.ae, پر کروائی جا سکتی ہے ۔