اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کا سرچ آپریشن ، 7 مشتبہ افراد گرفتار

بدھ 28 ستمبر 2016 13:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے اسلام آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے۔ سرچ آپریشن میں 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں نے علی الصبح اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور درجنوں ہوٹلوں، ہاسٹلز اور گھروں کی چیکنگ کی اور کارروائی کے دوران سات مشتبہ افراد گرفتار کر لیا اوراسلحہ بھی بر آمد کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں کے پاس شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں ، تمام افراد کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :