سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس کل ہو گا

بدھ 28 ستمبر 2016 13:25

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس جمعرات کو ہو گا جس میں وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ اجلاس کے ذیلی اداروں کے مالی بجٹ 2015-16ء کے استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹر مشاہد اللہ خان کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں خواتین کرکٹ اورہاکی ٹیموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :