ترال ،پانپور اور اونتی پورہ میں مزید15نوجوانوں پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو

بدھ 28 ستمبر 2016 13:23

سرینگر ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) جنوبی کشمیر کے قصبوں اونتی پورہ،پانپور اور ترال میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے مزید15کشمیری ی نوجوانوں پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے انہیں جموں کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 8جولائی کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری مجاہد کمانڈر برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک تینوں قصبوں میں مجموعی طورپر27 بے گناہ نوجوانوں پر کالا قانون لاگو کر کے انہیں جیلوں میں منتقل کیاجاچکا ہے ۔

ترال، پانپور اور اونتی پورہ میں جن15نوجوانوں پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا ہے ان میں میر تجمل الاسلام ،اعجاز احمد شاہ ،پرویز احمد کمار ، فاروق احمد ،غلام رسول ریشی ،منظور احمد میر ،مدثر احمد کھانڈے ،عمر نبی ریشی ،سمیر احمد آہنگر کے علاوہ اونتی پورہ کے پانچ نوجوان بھی شامل ہیں۔اس سے قبل ترال اور اونتی پورہ میں عید سے قبل 13نوجوانوں کواسی کالے قانون کے تحت جیلوں میں منتقل کیاگیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :