کٹھ پتلی انتظامیہ نے جموں کے مسلمانوں کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا،جماعت اسلامی

بدھ 28 ستمبر 2016 13:22

سرینگر ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے بھارتی پولیس کی طرف سے جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں نوجوانوں او رائمہ مساجد کی گرفتاری کی لہر اور انکے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جماعت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشتواڑ میں مسلمان نوجوانوں کو بے بنیاد مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے فرقہ پرست ہندو جماعتوں کی ایما پرجموں خطے کے مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف معاندانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :