کشمیر کی بجائے بھارت کو کشمیر سے آزادی کی ضرورت ہے ۔ بھارتی صحافی نے کشمیر میں بھارتی مظالم کا اعتراف کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 13:22

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : بھارتی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن ارون دتی رائے نے کشمیر میں ڈھایے جانے والے بھارتی مظالم کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا چینل سے بات کرتے ہوئے ارون دتی رائے کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے کشمیر میں 7 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ایسی ہی ہے جیسے امریکہ نے عراق میں اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے۔ ارون کا کہنا تھا کہ کشمیر کو بھارت سے آزادی کی اتنی ضرورت نہیں ہے جتنی بھارت کو کشمیر سے آزادی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی سنگین ہیں، مجھے کشمیر کی موجودہ صورتحال سے خوف آتا ہے۔ بھارتی صحافی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :