میری ذہنی اورجسمانی صحت کا راز یوگا ہے، جیکولین فرنینڈس

بدھ 28 ستمبر 2016 13:13

میری ذہنی اورجسمانی صحت کا راز یوگا ہے، جیکولین فرنینڈس
ممبئی ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 ستمبر۔2016ء) بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنی ذہنی اورجسمانی صحت کا راز یوگا کو قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جیکولین نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ یوگا ورزش نے ان کو زندگی کے مثبت طریقے سے دیکھنے اور گزارنے میں بے حد مدد کی ہے ان کے خوش وخرم طبیعت کا اہم راز یوگا ہی ہے۔ ان کی خواہش ہے کہ ان کا سارا خاندان اس ورزش کو اپنائے جوجسم کے ساتھ ذہنی صحت کوبھی ٹھیک کرتا ہے بلکہ ان کے خیال میں یوگا روح پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا جسم کے تمام اعمال کوایک قاعدے میں لے آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :