بالی وڈ ہیرو’رنبیرکپور 34 سال کے ہو گئے

بدھ 28 ستمبر 2016 13:13

بالی وڈ ہیرو’رنبیرکپور 34 سال کے ہو گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 ستمبر۔2016ء) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اداکار رنبیر کپور آج چونتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر ان کی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما نے ان کی خصوصی تصویر ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ء کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم سانوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاجس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا،اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونی والی فلم ’راک اسٹار ‘اور دو ہزار بارہ میں فلم ’برفی‘ نے رنبیر کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔رنبیر کپور کی اس سالگرہ پر انوشکا شرما نے اپنے اور رنبیر کپور کی ایک ایکسلوثوو تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکار انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔