بھارتی انتہا پسندی جاری ، انتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا شو روکنے کے لیے بنگلورو پولیس کو خط لکھ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 13:13

بنگولورو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : بھارتی انتہا پسندوں کی انتہا پسندی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ بھارتی انتہا پسند کہیں پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں تو کہیں پاکستانی فنکاروں کی پرفارمنس روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی کا کانسرٹ روکنے کے لیے بنگولورو پولیس کو خط لکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں مطالبہ کیا گیا کہ شفقت امانت علی کو بنگولورو میں پرفارم کرنے سے روکا جائے۔ خیال رہے کہ شفقت امانت علی کی پرفارمنس بنگلورو میں 30 ستمبر کو شیڈول ہے۔

متعلقہ عنوان :